• news

اپنی سکیورٹی کی خود ذمہ داری بلاول کا وزیر داخلہ کے بیان پر اظہار حیرت

کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ٹویٹر پر چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ ہر شخص اپنی سکیورٹی کا خود ذمہ دار ہے۔ ایسا بیان حیران کن ہے حالانکہ قوانین کے مطابق ریاست لوگوں کے حقوق اور جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا پنجاب پولیس کو وزیراعظم کے مور کی تحقیقات پر لگا دیا گیا ہے اسے اور کوئی کام نہیں۔ وہ شیر خوار بچوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کر رہی ہے۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن