کوئٹہ :کچلاک میں ریلوے پھاٹک کے قریب 2 بم دھماکے، جانی نقصان نہیں ہوا
کوئٹہ(آئی این پی) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں جامع مسجد حسن اور بوستان روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب خودساختہ بموں کے 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں بجلی کے کھمبے کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔
کوئٹہ/بم دھماکے