• news

ڈبل عینک لگانے سے بھی حکومت آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی: شجاعت

لاہور (آئی این پی‘ آن لائن) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ڈبل عینک لگانے سے بھی حکومت آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیںآتی‘ غداری کیس میں حکومت یا عدلیہ بلائے تو حاضر ہونے کو تیار ہوں‘میں بھی اپنا وکیل شیخ اکرم کو کروں گا کیونکہ وہ پیسے نہیں لیتے‘مشرف کے خلاف مقدمہ عدالت میں ہے لیکن حکومت کے لوگ کہتے ہیں کہ سزا کے بعد مشرف کو معاف کر دیںگے اگر حکومت کو سزا کا پہلے ہی پتہ ہے تو پھر عدالتوں کی کیا ضرورت۔ حکومت ہی ”نوٹیفکیشن “جاری کرکے مشرف کو سزا کا اعلان کر دے ‘طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کےلئے دعا گو ہیں مگر مذاکرات پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں۔ فوج مذاکرات کے معاملے پر حکومت کے ساتھ یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے اور واپس ملک آنے کی ضمانت طلب کرے۔
شجاعت

ای پیپر-دی نیشن