• news

مانسہرہ: کیری ڈبہ کھائی میں گرنے سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی

مانسہرہ(آئی این پی) مانسہرہ کے علاقے  پتلنک میں   شادی کی تقریب میں شرکت کرکے آنے والے افراد کا کیری ڈبہ  گہری کھائی میں گرنے سے بچی اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور تیرہ  زخمی ہوگئے۔ جمعہ کو بالاکوٹ کے علاقے پتلنک میں  شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ریڑھ  واپس آنے والے افرا د کا کیری ڈبہ گہری کھائی میں گرگیا جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر  ہسپتال بالاکوٹ، شدید زخمیوں کو مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے ہسپتالوں میں  منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن