• news

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں معذور طلبہ کیلئے عمر کی حد ختم، اخراجات سے بھی مستثنیٰ

لاہور (این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معذور افراد کو تعلیم کے میدان میں سہولیات دینے کیلئے مراعات کا اعلان کر دیا۔ شہباز شریف کی ہدایات پر تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ایک مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں جسکے تحت تمام تعلیمی اداروں میں معذور طلبہ کے لئے عمر کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے۔ معذور طلبہ کو داخلہ لینے کی صورت میں لیپ ٹاپ جبکہ تعلیم مکمل کرنے کی صورت میں الیکٹرک ویل چیئر دی جائے گی۔ معذور طلبہ تعلیمی اداروں میں کسی بھی طرح کے تعلیمی اخراجات، ہاسٹل اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ہائیر ایجوکیشن میں خصوصی طلبہ کے لئے ایک سیٹ بھی مختص کی جائے گی۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے لئے خصوصی کتب، خصوصی ریمپ اور خصوصی باتھ رومز بھی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ان طلبہ کو عملی زندگی میں باوقار بنانے کے لئے ری ہیبلی ٹیشن سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن