• news

پہلی مرتبہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

اسلام آباد(نیشن رپورٹ )نیشن رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ افغان انتخابات کے دوران پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بتایا افغان حکومت کی طرف سے ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی کہ جس میں کہا گیا ہو کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق کل 1.6ملین افغان مہاجرین میں سے  8,54,500 افغان کی عمر 18سال سے زائد ہے اور وہ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن