• news

افغانستان سے بے دخل کیے جانے والے 54 پاکستانی مزدور تحقیقات کے بعد رہا

پشاور (آن لائن) افغان حکومت کی جانب سے بیدخل کئے جانے والے 54پاکستانی مزدوروں کو تحقیقات کے بعد رہا کر دیاگیا  ۔ رہا ہونے والوں کا تعلق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر کے علاوہ مختلف علاقوں سے تھا جبکہ دیر ، چارسدہ ، نوشہرہ اور سوات سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو بھی رہا کر دیا گیا کابل اور جلال آباد میں بغیر سفری کاغذات کے پکڑے جانے والے 54مزدوروں کو گزشتہ روز افغانستان سے ڈی پورٹ کر کے پاک افغان طورخم بارڈر پر انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن