• news

وکلا کی مشرف سے ملاقات، ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وکلا نے سندھ ہائیکورٹ یا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی رائے دی ہے باہمی مشاورت کے بعد درخواست دائر کرنے کیلئے فورم کا تعین آج تک ہونے کا امکان ہے۔ فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وکلا نے مشرف سے قانونی امور پر بات چیت کی۔ پرویز مشرف نے وکلا سے چک شہزاد فارم ہائوس پر دو گھنٹے طویل مشاورت کی۔

ای پیپر-دی نیشن