• news

کریبیئن پریمیئر لیگ:آفریدی مسترد، محمد حفیظ 80 ہزار ڈالرز میں نیلام

کنگسٹن (آئی این پی) ویسٹ انڈیز کی کریبیئن پریمیئر لیگ میں کسی بھی فرنچائز نے شاہد آفریدی، عبد الرزاق اور فواد عالم کی بولی نہیں لگائی جب کہ محمد حفیظ کو ’’گیانا امیزون‘‘ نے خرید لیا۔’’گیانا امیزون‘‘ نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو 80 ہزار ڈالرز میں خرید لیا جب کہ احمد شہزاد کو’’جمیکا تلاوہ‘‘ نے 70 ہزار ڈالرز میں حاصل کر لیا۔ سہیل تنویر کو ’’سینٹ لوشیانے زوک‘‘ نے 50 ہزار ڈالرز میں خریدا۔ تقریب میں ناصر جمشید اور عمران نذیر بھی مختلف فرنچائزز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تاہم کسی بھی فرنچائز نے بوم بوم آفریدی، عبد الرزاق اور فواد عالم کی بولی نہ لگا کر انہیں یکسر مسترد کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن