پاکستان اور چین سٹرٹیجک اقتصادی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو گئے: احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سٹرٹیجک اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور ہمارے یہ تعلقات جاری ٹھوس اقتصادی تعاون کی بنیاد ہیں۔ گزشتہ روز چینی سفیر لیو جیان کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ رواں ماہ چین کے سینئر حکام، ماہرین اور محققین سمیت مختلف وفود پاکستان آئینگے۔وزارتوں میں پروگرام مینجمنٹ یونٹس قائم کر رہے ہیں تاکہ اکنامک کوریڈور پروجیکٹس پر کام کی رفتار میں اضافہ کیا جائے۔ چینی سفیر نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران چین کے سینئر حکام ماہرین اور محققین سمیت مختلف وفود پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ ارلی آرویسٹ پروگرام کے منصوبوں کی فزیبلٹی مکمل کی جا سکے۔