• news

خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں: شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپی کے  میں پی ٹی آئی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں۔پرویز مشرف کا کیس عدالت میں ہے ، عدالت نے ملک سے باہر جانے کی اجازت دینی ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ممبران ووٹرز اور ورکر کی رائے کا احترام کرتی ہے، اسے سنتی ہے اور عمل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا بھٹو بھٹو پائے کے لیڈر تھے جنہوں نے ملک و عوام کوا یک متفقہ قانون دیا۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پرا نہوں نے کہا کہ بھٹو پائے کے لیڈر تھے جنہوں نے ملک و عوام کوا یک متفقہ قانون دیا ان کی پالیسیوں کا آج اعتراف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کو  کیس کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ضرور دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن