’’بھاری بھرکم مینڈیٹ‘‘ کی حامل جماعت کے لئے کورم پورا رکھنا مسئلہ بن گیا
جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس’’ نشستند،گفتند اور برخواستند‘‘ کی جیتی جاگتی تصویر پیش کر رہا تھا ۔ جمعہ کو عام طور پر ایوان میں حاضری مایوس کن ہوتی ہے۔ ارکان کے لئے اجلاس میں عدم دلچسپی کی ایک وجہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا ایوان میں بہت کم آنا ہے ۔ 11مئی 2013ء کے انتخابات کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو بھاری مینڈیٹ ملا لیکن یہ’’ بھاری مینڈیٹ‘‘ پارلیمنٹ میں حکومت کے لئے بوجھ بن گیا ہے۔ آئے روز حکومت کو ’’کورم‘‘ کے معاملہ قر شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔4اپریل 2014ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 35برسی تھی ۔ پیپلز پارٹی کاکوئی رکن ایوان میں نہ ہونے کے باعث ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقید ت پیش نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی کسی کو ان کی یاد آئی۔