کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں بائی لاز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے: ممبران
لاہور (کامرس رپورٹر) ڈی ایچ اے فیز IV کے قریب ایک بینک کی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے ممبران نے نشاندہی کی ہے کہ سوسائٹی کی انتظامیہ نے 25 برس قبل تیار کیے گئے۔ سوسائٹی بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیا نقشہ متعارف کرانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں اور سوسائٹی کے 1043 پلاٹوں کی کانٹ چھانٹ کر کے 10 مرلے کے پلاٹ 8 مرلے میں تبدیل کر کے ممبران کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔