• news

ایس این جی پی ایل کی مدد سے یو ای ٹی پشاور کے مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں گیس انجینئرنگ چیئر کا قیام

لاہور (پ ر) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور کے مابین ایک میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت یو ای ٹی پشاور کے مکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں گیس انجینئرنگ چیئر کو سپانسر کیا جائے گا۔ ایم او یو پر ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ عارف حمید اور وائس چانسلر یو ای ٹی، پشاور انجینئر سید امتیاز حسین گیلانی نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت ایس این جی پی ایل گیس انجینئرنگ کے شعبے میں توانائی کے متبادل ذرائع خصوصاً شمسی توانائی اور توانائی کی بچت کے جدید طریقوں پر تحقیق کیلئے قائم چیئر کو مالی معاونت فراہم کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن