حکومت دہندگان پر بوجھ بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھائے: خالد پرویز
لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ حکومت نئے بجٹ پر کام شروع کر چکی ہے۔ حکومت کا فوکس کوئی نیا ٹیکس لگانے یا ٹیکس دینے والے افراد کو مزید نچوڑنے کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے پر ہونا چاہیے۔ ان ڈائریکٹ ٹیکس کم کر کے ڈائریکٹ ٹیکس پر زور دیا جائے۔ سیلز ٹیکس کم کیا جائے۔ 40 لاکھ ٹیکس دینے کے قابل امیر لوگوں میں سے 10,8 ہزار لوگ ٹیکس دے رہے ہیں۔ رجسٹرڈ کمپنیاں ایک لاکھ سے زائد ہیں مگر ٹیکس ادائیگی 15 ہزار کے لگ بھگ کرتی ہیں۔