مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 13010 لاٹ کے سودے 3 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ہوئے اور پی ایم ای ایکس انڈکس 3015 کی سطح پر بلند ہوا، سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2 ارب 11 کروڑ روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت ایک ارب 16 کروڑ 10 لاکھ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 7.3 کروڑ روپے رہی۔