• news

کنٹریکٹ ملازمین کو توسیع دینے کا حکومتی فیصلہ قابل تحسین ہے: خالد سجاد

لاہور (نیوز رپورٹر) انسٹی ٹیوشن آف انجینئرنگ پاکستان لاہور سنٹر کے چیئرمین خالد سجاد نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے کنٹریکٹ ملازمین کو نہ نکالنے اور انہیں مدت ملازمت میں توسیع دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کی بروقت کوششوں سے وزیراعظم پاکستان نے یہ احکامات صادر کیے ہیں۔ خالد سجاد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعظم پاکستان کو اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پانی وبجلی کے چاروں منصوبوں میں کنٹریکٹ ملازمین کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ اگر ملازمین کو اپنی نوکری بارے تحفظات ہوں تو وہ کام دل جمعی سے نہیں کرتے۔

ای پیپر-دی نیشن