مشرف کو والدہ کی عیادت کیلئے باہر جانے سے روکنا سفاکیت ہے: حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی رہائی شہداءکے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ پرویزمشرف کو والدہ کی عیادت کیلئے باہر جانے سے روکنا سفاکیت ہے۔ حکمران کے بدلہ لینے کی سوچ تباہ کن ثابت ہوگی۔ 20 اپریل کے جلسہ میں شہداءکے ورثاءکو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ نظام مصطفی ہی مظلوموں کی آخری امید ہے۔ نظام مصطفی آئے گا تو کوئی مظلوم عورت خودسوزی نہیں کرے گی۔