پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے نتائج نے مایوس کیا، پرائیویٹ سیکٹر کمیشن کے تحت آئندہ پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات نہیں دلوائے گا: ادیب جاودانی
لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے کہا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے امتحانات کے حالیہ اعلان کردہ نتائج نے طلبا و طالبات اور ان کے والدین اور اساتذہ کو پریشان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق 3 مضامین میں فیل طالب علم پاس جبکہ 4 مضامین میں فیل بچوں کو پاس قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص انتظامات پر پنجاب بھر کے اساتذہ طلباءاور والدین کو شدید پریشانی ہوتی ہے نئے نظام کو فوری بند کرکے پرانا نظام دوبارہ بحال کیا جائے۔ پرائیویٹ سیکٹر آئندہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات نہیں دلوائے گا۔