25 اپریل کو پارٹی یوم تاسیس کے موقع پر عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے: اعجاز چودھری
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کا ایک روز ہ تنظیمی دورہ کیا ، اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ چیئرمین عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 25 اپریل کو پارٹی کے اٹھارویں یوم تاسیس کے موقع پراسلام آباد میں ورکرز کنونشن منعقد ہو گاجس میں چیئرمین عمران خان پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریںگے۔ عہدیداران اورکارکنان صوبائی صدر کی قیادت میں قافلے ورکرز کنونشن میں شرکت کریںگے۔