اداکار محمود خان کا پریس کلب کے باہر احتجاج، حکومت سے وظیفہ بڑھانے کی درخواست
لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج آرٹسٹ محمود خان جو طویل عرصے سے گردوں اور شوگر کے عارضوں میں مبتلا ہیں، آج کل شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ سے جو رقم ملتی ہے وہ ناکافی ہے۔ انہوں نے حکومت سے امدادی رقم بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے وظیفہ 10 ہزار روپے ملتا تھا جو کم کرکے 5 ہزار کردیا گیا ہے۔ اس سے مکان کا کرایہ بھی پورا نہیں ہوتا۔ کرایہ ادا نہ کیا تو مالک مکان سامان باہر پھینک دے گا۔