• news

چینی بحری جہاز کی لاپتہ طیارے کے بلیک باکس سے سگنل موصول ہونے کی نشاندہی

بیجنگ (اے ایف پی) بحرہند میں ملائیشین لاپتہ طیارے کی تلاش میں مصروف چینی بحری جہاز نے بلیک باکس کے سگنل کی نشاندہی کی ہے تاہم چین کے ریاستی میڈیا نے کہا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ سگنل ملائیشین ائرلائنز کی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کے ہیں یا کسی اور کے ہیں۔ چین کے بحری جہاز نے بلیک باکس کے سگنل کی فریکوئنسی 37.5 کلو ہرٹز فی سیکنڈ کے حساب سے نشاندہی کی ہے۔ چینی بحری جہاز ہیزن 1 نے بلیک باکس کے سگنل کی نشاندہی جنوبی سے 25 ڈگری عرض بلد اور مشرق سے 101 ڈگری طول بلد کے لحاظ سے کی ہے۔ تاہم چین کے ریاستی میڈیا نے کہا ہے کہ ابھی پورے یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ سگنل لاپتہ ملائیشین طیارے کے بلیک باکس کے ہی ہیں جبکہ ملائیشین حکام کا ماننا ہے کہ طیارہ بحرہند میں ہی گرا ہے اور سیٹلائٹ کی معلومات کے مطابق طیارہ اسی علاقے میں ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن