• news

ق لیگ کی جانب سے یوتھ فیسٹیول کے اخراجات اور جعلی ریکارڈ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کی طرف سے پنجاب یوتھ فیسٹیول سے لاتعلقی کے اعلان کے بعدکروڑوں کے اخراجات اور جعلی ریکارڈز کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے ، پنجاب یوتھ فیسٹیول کے فرضی مقابلوں اور جعلی ریکارڈز پر پنجاب اسمبلی میں بھی تحریک التوائے کار جمع کرا  دی ہے۔  ،ان خیالات کا اظہار ق لیگ پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل ، باسمہ ریاض چوہدری اور سردار آصف نکئی نے گزشتہ روز تحریک التوائے کار جمع کروانے کے بعد کیا ، اراکین اسمبلی نے کہا کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی میڈیا منیجر نے واضح کردیا کہ ورلڈریکارڈ والوں کا پنجاب یوتھ فیسٹیول سے کوئی تعلق نہیں ،انہوں نے کہاکہ پنجا ب حکومت کی اس جعل سازی سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن