• news

ڈی جی رینجرز قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 9 اپریل سے شروع ہوگی

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام  ڈی جی رینجرقومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 9 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے  بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے پندرہ  ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ جن میں چار صوبوں سمیت پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان  ایئرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جمون و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن