انتظامات مکمل، جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر سراج الحق بدھ کو حلف اٹھائینگے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نومنتخب امیر جماعت اسلامی کی حلف برداری کی تقریب کے انتظامات مکمل ہوگئے۔ بدھ کی شام جامع مسجد منصورہ میں سید منور حسن نومنتخب امیر سراج الحق سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں جماعت کے مرکزی عہدیدار و سینئر رہنما شرکت کریں گے۔