• news

ایران سے تعلقات میں کشیدگی، وزیراعظم کے دورئہ ایران کی تاریخیں طے نہ ہوسکیں اگلے ماہ برطانیہ کا دورہ کریں گے: ذرائع

 اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان ایران تعلقات میں کشیدگی  کے باعث وزیراعظم ڈاکٹر محمد نوازشریف کے دورئہ ایران کی تاریخیں طے نہ ہوسکیں۔ ایران کی جانب سے تاریخیں دینے کے حوالے سے مسلسل تاخیر کے با عث وزیراعظم محمد نواز شریف جامع مذاکرات میں شرکت کیلئے آئندہ ماہ برطانیہ کا دورہ کرینگے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے رواں ماہ ایران کا دورہ کرنا تھا تاہم ایران اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی کے باعث ابھی تک شیڈ و ل جاری نہیں ہوسکا۔ پاکستان اور ایران کے وزارتی کمیشن اس حوالے سے آپس میں رابطے میں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے تمام معلومات بھیج دی ہیں تاہم ایران کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف مئی میں برطانیہ کا دورہ کرینگے۔ اس موقع پر نواز شریف برطانیہ کے وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ وزیراعظم کے اس دورے سے پاکستان برطانیہ تعلقات میں مزید وسعت آئیگی اور پاکستان برطانیہ جامع مذاکرات میں دونوں ممالک میں تجارتی حجم بڑھانے ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ طلبہ کیلئے سکالر شپ اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی فورم کے قیام پر بات چیت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن