• news

سی ای سی میں پی پی کے چند رہنمائوں کی حکومت کیخلاف احتجاج کی تجویز سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتے: زرداری

لاہور (خبر نگار) آصف علی زرداری بہت جلد اپنے سیاسی دوستوں اور حلیفوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے والے ہیں۔ لاڑکانہ میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں ہونے والی گفتگو کے حواگے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے زرداری نے اجلاس میں بتایا وہ بہت جلد ملک کو درپیش چیلنجز سے نبٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے اور قومی اتفاق رائے قائم کرنے کے لئے پنجاب جائیں گے۔ وہ دورہ کے دوران شجاعت، پرویز الٰہی، اسفند یار ولی اور فضل الرحمن سے لاہور اور اسلام آباد میں ملاقاتیں کریں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق سی ای سی میں پیپلز پارٹی کے چند رہنمائوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کی تجویز دی۔ مگر آصف علی زرداری کا کہنا تھا وہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ احتجاج شروع کیا تو جمہوری نظام تلپٹ ہوکر رہ جائے گا۔ موجودہ حکومت کو موقع ملنا چاہئے تاکہ جمہوریت چلتی رہے۔

ای پیپر-دی نیشن