ایران پر پابندیاں گیس لائن منصوبے میں رکاوٹ ہیں :شاہد خاقان
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے پاکستان پرعزم ہے تاہم ایران کے خلاف عائد بین الاقوامی پابندیاں اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اگر ایک بار یہ پابندیاں اٹھا لی جائیں توحکومت پاکستان فوری طور پراس منصوبے پر کام شروع کردے گی، انہوںنے کہاکہ منصو بہ کی تکمیل میں تین سال کاعرصہ درکارہے، پاکستان کے پاس مالیاتی وسائل موجود ہیں۔ جن کی مدد سی گیس پائپ لائن بچھائی جا سکتی ہے، انہوںنے کہاکہ پاکستان نہ صرف پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر بلکہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے اور ایل این جی درآمد پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔