• news

مشرف غداری کیس میں معافی مانگیں گے نہ ملک سے باہر جائینگے: احمد رضا قصوری

گلگت (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے کوارڈنیٹر و وکیل پرویز مشرف احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کسی بھی صورت ملک سے باہر نہیں جائینگے۔ اے پی ایم ایل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشرف غدار ی کیس میں حکومت سے معافی نہیں مانگیں گے۔ وہ آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس  سے ٹیلیفونک خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پرویز مشرف کی والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کرے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایم ایل گلگت بلتستان کے صدر کریم خان عرف کے کے نے کہا کہ سابق صدر مشرف کا ملک سے باہر نہ جانے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن