• news

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ فصیح الملک آج ریٹائر، جسٹس مظہر عالم انکی جگہ لینگے

پشاور(آن لائن) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس میاں فصیح الملک  آج اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس فصیح الملک 31 جنوری 2014ء کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے۔ انکی مدت ملازمت آج ختم ہوجائیگی۔  انکی جگہ نئے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل کل  منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انکا  تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ وہ 2009ء میں ایڈیشنل جج اور 2011ء میں پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس بنے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن