نئی بھارتی حکومت سے مسئلہ کشمیر پر نتیجہ خیز مذاکرات ہوسکتے ہیں: سرتاج عزیز
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نے کہا ہے کہ نئی بھارتی حکومت سے مسئلہ کشمیر پر نتیجہ خیز مذاکرات ہوسکتے ہیں ٗپاکستان بھارتی انتخابات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی کسی واضح رائے کا اظہار کرسکتا ہے۔ایک انٹرویو میں مشیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک پرامن تعلقات کے خواہاں ہیںنئی بھارتی حکومت سے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر نتیجہ خیز مذاکرات ہوسکتے ہیں۔