• news

پاکستان، یمن اور افریقہ میں ڈرون حملوں کے لئے جرمن اڈہ استعمال ہو رہا ہے: سابق امریکی پائلٹ

برلن (اے پی اے) سابق امریکی پائلٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں اپنا ڈرون پروگرام جرمنی سے کنٹرول کررہا ہے۔ پاکستان، یمن اور افریقہ پر حملوں کے لئے جرمنی کی رامسٹائن بیس استعمال ہورہی ہے۔جرمن اخبار اور میڈیا سے گفتگو میں سابق پائلٹ برینڈن برائنٹ نے انکشاف کیا کہ امریکی فوج کے ڈرون حملے جرمنی کے بغیر ممکن نہیں۔ امریکہ دنیا بھر میں اپنا ڈرون پروگرام جرمنی سے کنٹرول کررہا ہے۔ ریموٹ کنٹرول ڈرونز کا ڈیٹا سیٹلائٹ کے ذریعے جرمنی بھیجا جاتا رہا۔ براہ راست بھیجی جانے والی تصاویر کا تجزیہ جرمنی میں موجود امریکی انٹیلی جنس افسران کرتے تھے۔سابق پائلٹ کے مطابق اس نے پاکستان اور یمن میں ایک ہزار سے زائد ڈرون آپریٹ کیے جبکہ اس کی یونٹ نے ایک ہزار دو سو باسٹھ افراد کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا۔ ایک رپورٹ کے مطابق یمن میں دو ہزار دو سے جاری ڈرون حملوں میں نو سو افراد مارے گئے جبکہ پاکستان میں دو ہزار چار سے جاری حملوں میں تین ہزار سات سو افراد مارے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن