• news

حکومت طالبان سے مذاکرات پر مشاورت نہیں کر رہی، فری زون کا قیام بدترین فیصلہ ہو گا: خورشید شاہ

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لہجہ سخت نہیں اصولی موقف ہے،  علی موسیٰ گیلانی اور شہباز تاثیر سمیت تمام مغوی رہا نہ ہوئے تو قوم کے ساتھ دھوکہ ہوگا، طالبان سے مغویوں کی رہائی کی بھیک مانگی جا رہی ہے، طالبان کے قیدی چھوٹتے رہیں اورہمارے مغوی ہی رہیں، یہ کسی صورت قبول نہیں۔  وزیر داخلہ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے مذاکرات کی مخالفت کبھی نہیں کی، حکومت اپنے فیصلوں سے بے بس نظر آرہی ہے،  اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف کسی بھی بات کو ماننے کیلئے تیار نہیں۔طالبان کیلئے فری زون کا قیام حکومت کا بد ترین فیصلہ ہوگا فری زون سے ملک کو بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔  انہوں  نے کہا کہ حکومت کوئی ایسا سمجھوتہ نہ کرے جس سے کل شرمندگی ہو، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت 2018 تک قائم رہے اور اس کی رٹ قائم رہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے حوالے سے ان کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کر رہی، وزیرداخلہ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن