• news

افغانستان: الیکشن کمشن کا ٹرک بم سے اڑا دیا، 3 افراد جاں بحق

کابل/ واشنگٹن/ برسلز/  لندن (نیوز ایجنسیاں/ نمائندہ خصوصی/ نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے صدارتی الیکشن میں پولنگ کے بعد ووٹ لے جانیوالے ایک ٹرک کو بم سے اڑا دیا گیا جس سے 3 افراد مارے گئے۔ ادھر افغان وزیرداخلہ نے دعوی ٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے بعض کارندوں نے افغان صدارتی انتخابات میں رخنہ ڈالا۔ افغان وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ  انتخابات کے دوران سکیورٹی فورسز نے پولنگ سٹیشنوں پر 140 حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا جبکہ 89 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا، پرتشدد واقعات میں افغان نیشنل آرمی کے7 اہلکار اور4 عام شہری ہلاک جبکہ 43 شہری زخمی ہوئے۔  دریں اثناء صدر قندوز میں میں سڑک کنارے نصب بم سے الیکشن کمشن کا ٹرک تباہ ہو گیا جو ووٹوں کے باکس لیکر جا رہا تھا۔ حملہ میں الیکشن کمشن کے ایک اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ووٹوں سے بھرے ہوئے 8باکسز دھماکے میں تباہ ہو گئے۔ غیرملکی خیبر ایجنسی کے مطابق دھماکے سے ہزاروں بیلٹ پیپرز ضائع ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن