معدنیات کے ذخائر سے بھرپور استفادہ کیا جائے
مکرمی! پاکستان میں زیرِزمین لاکھوں ٹن قیمتی معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ اگر ان وسائل کو بروئے کار لایا جائے تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف مین شامل ہو سکتا ہے اور ہماری روایتی کشکول اٹھانے کی روش ترک ہو سکتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق چنیوٹ پاکستان میں رجوعہ کے مقام پر اربوں ڈالر کا لوہا مدفون ہے۔ اس ضمن میں حکومتِ پاکستان کا چینی کمپنی سے لوہے کے ذخائر دریافت کرنے کا معاہدہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ چینی کمپنی کی اس کام کو مکمل کرنے کے لیے 10ماہ کی قلیل مدت درکار ہے۔ اگر پاکستان سے ہائی کوالٹی لوہا دریافت ہو جاتا ہے تو پاکستان معاشی طورپر بہت مستحکم ہو سکتا ہے۔ہم ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی پر عمل کرنے لگیں گے۔ انجینئر کے مستقبل سنور جائیں گے اور یہ دریافت پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی جانب ایک اہم سنگ ِمیل ثابت ہو گی۔(عظمیٰ انتظار لاہور)