• news

ڈسکہ میں تجاوزات کی بھرمار

مکرمی! شہریوں کی پریشانی میں اضافہ‘ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں ٹی او آر کی سیٹ کئی روز سے خالی ہے جس سے شہر بھر اور گردونواح میں تجاوزات کی بھرمار ہو گئی ہے ٹی ایم او اور ایڈمنسٹریٹر کی عدم توجہی کے باعث کچہری روڈ پر 2 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سروس روڈ پر ریڑھی‘ تھڑوں‘ چاند گاڑیوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کا قبضہ رہتا ہے اور دکانداروں نے بھی اپنی دکانوں کے باہر کئی کئی فٹ تک سامان سجا رکھا ہے اور کچھ یہی حال سمبڑیال روڈ‘ نسبت روڈ‘ کالج روڈ‘ پسرور روڈ‘ میلاد چوک‘ کچہری چوک‘ ڈسکہ کلاں و دیگر علاقوں کا بھی ہے جس سے پیدل چلنے والوں اور خصوصاً طلباء و طالبات کو صبح اور چھٹی کے اوقات میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے مین بازار کے اندر اور باہر‘ صوبیدار بازار‘ ٹھٹھیاراں بازار وغیرہ میں اراکین اسمبلی اور بااثر افراد کی سفارش سے کئی چھوٹے دکانداروں نے بھی قبضہ جما رکھا ہے۔ آپ کے اخبار کی وساطت سے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ‘ ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو سے پرزور مطالبہ ہے کہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کے احکامات صادرکئے جائیں۔ (ڈاکٹر امین رضا ڈسکہ سٹی)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن