دہشت گردی کیخلاف زیادہ قربانیاں دیں، امریکی میڈیا پاکستان کو مثبت پیش کرے: مشاہد
اسلام آباد ( آئی این پی ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے کسی بھی دیگر ملک کی نسبت سب سے زیادہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کا جمہوری طرزِ عمل امریکی میڈیا میں مثبت طریقے سے پیش کیا جانا چاہیے۔ پاکستان کے دورے پر آئے امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کودرپیش مشکلات کا تعلق امریکی حکومت کی اپنی غلط خارجہ پالیسیوں سے ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکہ عسکری کی بجائے سوفٹ پاور کو اپنی طاقت بنائے۔