بلاول کے سیاست میں آنے پر لیگیوں کی ٹانگیں کانپنے لگیں، چودھری نثار خود ڈرامے باز ہیں: اعتزاز
لاہور(اے این این) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے سیاست میں آنے سے لیگیوں کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں، ہماری قیادت نہیں چوہدری نثار خود ڈرامے باز ہیں، حکومت ٹوپی ڈراموں سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں، حکمران بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے بجائے ہر روز نیا منصوبہ شروع کرنے کا نعرہ لگا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ اے این این کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو ابھی سیاست کا آغاز کر رہے ہیں اور جب وہ پارلیمنٹ کا حصہ بن جائیںگے تو مسلم لیگ ن والوں کا کیا حال ہوگا؟ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ڈرپوک اور بزدلوں کی نہیں بلکہ جرات مندوں اور شہیدوں کی جماعت ہے۔