• news

حکومت نے عدالتوں کی سکیورٹی کیلئے فورس بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت  نے چیف جسٹس تصدق  حسین کی سربراہی میں  ہونے والے اہم اجلاس کے تحت عدالتوں  کی سکیورٹی کیلئے  ایک فورس بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے  پہلے  عرصے میں  صوبائی حکومتوں  کے سا تھ  اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔ وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد  فورس کے لئے باقاعدہ  طورپر بجٹ  بھی تجویز کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ  وفاقی حکومت نے عدالتوں کی سکیورٹی بارے نئی فورس کی تشکیل  اور قانون   ان کے نام ، بجٹ  اور دیگر حوالوں  سے  مشاورت جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے رواں ماہ  مشاورت مکمل  ہونے کے بعد  فورس کے لئے باقاعدہ  طورپر بجٹ  بھی تجویز کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ  وفاقی حکومت نے عدالتوں کی سکیورٹی بارے نئی فورس  کی تشکیل  اور قانون  ان کے نام ، بجٹ  اور دیگر حوالوں  سے  مشاورت جلد از جلد  مکمل کرنے کا فیصلہ  کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن