دہشت گرد صحافیوں کو قتل کی دھمکیوں کے ذریعے ان کی آواز دبانا چاہتے ہیں: رہنما پیپلز پارٹی
کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سعید غنی، مولا بخش چانڈیو او عاجز دھامرا نے ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور ملک کے ممتاز صحافی و اینکر امتیاز عالم کو مذہبی انتہا پسندوں، دہشت گردوں کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد صحافیوں کو قتل کی دھمکیوں کے ذریعے ان کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا نام نہاد مذہبی ٹھیکیدار اپنی مرضی کی شریعت اور نظام نافذ کرنے کیلئے ملک کی ا کثریت جو لبرل سیکولر اور ترقی پسندوں کی آوا ز کو دبانا چاہتے ہیں اور ایک محدود اقلیت کا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ جو ملک کی عوام کے لئے ناقابل قبول ہے۔