• news

سرکاری اداروں کے سربراہوں کی تقرری کیلئے حکومت کو چار سے پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں: ممبر تقرری بورڈ

  اسلام آباد( آن لائن ) سرکاری اداروں  کے سربراہوں کی تقرری کے لئے  حکومت کو چار سے پانچ ہفتے  لگ سکتے ہیں جبکہ سپریم کورٹ چاہتی ہے کہ  یہ تقرری جلد سے جلد ہو ۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بارے  تو سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے ایک لارجر بینچ قائم کرنے کی سفارش بھی کررکھی ہے۔ اداروں کے سربراہوں کی تقرری  بارے قائم  بورڈ کے ایک ممبر نے آن لائن کو بتایا کہ اہم سرکاری اداروں  کے سربراہوں کی تقرری  کوئی عام کام نہیں ہے  اس کے لئے کافی  سوچ و بچار  کی ضرورت ہوتی ہے  کیونکہ وزیراعظم  نواز شریف نے  واضح  طورپر کہہ رکھا ہے کہ  نااہل  افسران  کی تقرری اور میرٹ کی خلاف ورزی قبل قبول نہ ہوئی اس لئے اداروں کے سربراہوں کی تقرری کے لئے چار سے پانچ ہفتے   مزید لگ سکتے ہیں  ۔

ای پیپر-دی نیشن