عافیہ صدیقی کی بے گناہی کے ثبوت فراہم کئے جائیں تو خود قانونی جنگ لڑونگا: انصار برنی
ملتان (اے پی اے) انسانی حقوق کے رہنما انصار برنی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بے گناہی کے ثبوت فراہم کئے جائیں تو خود ان کی رہائی کیلئے قانونی جنگ لڑوں گا۔ ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا طالبان کو رہا کرنیوالے بے گناہ پاکستانیوں کو بھی رہا کریں۔انصار برنی کا کہنا تھا عافیہ صدیقی کے متعلق عوام کو حقائق معلوم نہیں اور نہ ہی وہ مظاہرے کرنے سے رہا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو رہا کرنے والے بے گناہ پاکستانیوں کو بھی رہا کریں۔ مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کی رہائی کیلئے انسانیت کے ناطے اپنا فرض ادا کیا۔ رہائی کے عمل میں صدر ممنون حسین کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ موجودہ حالات و واقعات اور قانونی پیچیدگیوں کے سبب سزائے موت کیخلاف ہوں، حکومت سے اسے عمرقید میں تبدیل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔