• news

ورلڈ ٹی 20 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا

 دبئی(آئی این  پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے ورلڈ ٹی 20 بنگلہ دیش 2014 ء ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق  مہندرا سنگھ دھونی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، دھونی کے علاوہ ٹیم میں بھارت کے ویرات کوہلی، روہت شرما اور روی چندرن ایشون شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور سیمیوئل بدری کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے کرشمار سنتو کے بارہویں کھلاڑی ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور جے پی ڈومینی بھی ٹیم میں موجود ہیں۔ ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم سے صرف لستھ ملنگا کو شامل کیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں غیر معمولی پرفارمنس دکھانے والے نیدر لینڈ کے اسٹیفن میبرگ بھی بارہ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکا۔ اعلان کردہ ٹیم میں روہیت شرما (بھارت)، سٹیفن مائیبرگ (ہالینڈ)، ویرات کوہلی (بھارت)، جے پی ڈومنی (جنوبی افریقا)، گلین میسکویل (آسٹریلیا)، ایم ایس دھونی (بھارت)، ڈیرن سیمی (ویسٹ انڈیز)، روی چندرن ایشون (بھارت)، ڈیل سٹین (جنوبی افریقا)، سیموئل بدری (ویسٹ انڈیز) ، لیستھ ملنگا (سری لنکا) اور کرشمار سینٹوکی (ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن