• news

شوکت جاوید پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فیڈریشن بیس بال کی جنرل کونسل نے گلی چار سالہ مدت کے لئے شوکت جاوید کو صدر جبکہ سید خاور شاہ کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا ہے۔ پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اجلاس میں دیگر عہدیداران کا بھی چناؤ عمل میں لایا گیا جس کے مطابق محمد محسن خان سینئر نائب صدر، حیدر خان لہڑی اور وصال خان نائب صدور، طاہر محمود خزانچی جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں جمیل کامران ، مصدق حنیف، حریہ حسین شامل ہیں۔ ارکان کی منظوری سے  واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمشن کو نائب صدور کی خالی آسامیوں پر منتخب کیا گیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر شوکت جاوید نے کہا کہ ان کی فیڈریشن ملک کی فعال ترین تنظیم ہے جو ملکی ٹیموں کے علاوہ ہر سال غیر ملکی ٹیموں کے ایونٹس کا بھی  انعقاد کر رہی ہے۔متنازعہ سپورٹس پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے کیونکہ یہ سپورٹس بورڈ کی منظوری لئے بغیر ا نافذ کی گئی تھی او چند شقیں آئی او سی چارٹر سے متصادم ہیں۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے کھیلوں کو درپیش مسائل حل کرنے بارے سنجیدگی دکھائی جارہی ہے۔ مئی میں قومی خواتین چیمپئن شپ، جون میں انٹرڈیپارٹمنٹل بیس بال چیمپئن شپ لاہور میں، نومبر قومی بیس بال چیمپئن شپ لاہور میں  ہوگی جبکہ قومی ٹیم ستمبر میں کوریا میں  ایشین چیمپئن شپ میں بھی شرکت کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن