• news

پنجاب یوتھ فیسٹیول مکمل شفاف، تنقید کرنیوالے منہ کی کھائینگے : رانا مشہود

لاہور(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول مکمل شفاف ہے۔اس فیسٹیول پر تنقید کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔یوتھ فیسٹیول پنجاب کی پہچان بن چکا ہے اور ایک ایسی روایت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔یک بیان میںصوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں نے یوتھ فیسٹیول میں نئے عالمی ریکارڈ بنا کرپاکستان کانام پوری دنیا میں روشن کیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے لئے یوتھ فیسٹیول کے ذریعے ایک موثرپلیٹ فارم دیا ہے۔ تمام اخراجات کی تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کرائی گئی ہے اور حکومت کے آڈٹ اداروں نے بھی گیارہ مرحلوں پر یوتھ فیسٹیول کے اخراجات کا آڈٹ کیا ہے اور کسی بھی سطح پر کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی۔ نوجوان آگے چل کر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔ تنقید کرنے والے سیاسی بابو منہ کی کھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن