• news

ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن سری لنکن ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی فاتح سری لنکن ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی۔ کولمبو ائرپورٹ پر استقبال کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ٹیم آج مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے پہنچے گی۔ اس موقع پر پریڈ کا مظاہرہ کیا جائیگا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ہزاروں لوگ قومی ہیروز کا استقبال کریں گے۔ لنکن ٹیم کا ابھی تک بورڈ سے معاہدہ طے نہیں ہو سکا ہے۔ توقع ہے کہ رواں ہفتے معاملہ حل ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن