• news

بشریٰ انصاری نے ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ دوگنا کر دیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ بشری انصاری نے ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ دوگنا کر دیا۔ اداکارہ بشری انصاری کو لاہور کی ایک پروڈکشن کمپنی نے اپنی کامیڈی ڈرامہ سیریل میں سائن کرنے کی پیش کش کی جس پر کردار کو پسند کرنے کے بعد بشری انصاری نے لاہور آ کر ڈرامہ کی فی قسط میں کام کرنے کا معاوضہ ایک لاکھ روپے طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ وہ اس سے پہلے لاہور آ کر ڈرامے میں کام کرنے کا معاوضہ 40 سے 50 ہزار لیتی رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن