• news

گلوکار اسد امانت علی کی 7ویں برسی آج منائی جائےگی

لاہور ( کلچرل رپورٹر) پٹیالہ گھرانے کے گلوکار اسد امانت علی کی 7ویں برسی آج منائی جائے گی ۔ اسد امانت علی 25ستمبر 1955ءکو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ 10سال کی عمر میں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا ۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی گائیکی میں پختگی آتی گئی ۔ ان کو کلاسیکل ، نیم کلاسیکل اور غزل میں مہارت حاصل تھی ۔ انہوں نے بے شمار گانے اور غرلیں گائیں جس کو ملک گیر شہرت حاصل ہوئی ۔ انہوں نے ریڈیو ، ٹی وی اور تھیٹر میں بھی پرفارم کیا ۔ اسد امانت علی بھی جوانی میں ہی 8اپریل 2007ءکو ہارٹ ٹیک کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔

ای پیپر-دی نیشن