• news

اسلام آباد ہائیکورٹ: سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے ایم ڈی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے ایم ڈی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 17اپریل کو جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے ہفتے میں تین روز سی این جی دینے کا حکم دیا تھا تاہم ایس این جی پی ایل نے عدالتی حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے شیڈول تبدیل کر دیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن