• news

کرم ایجنسی: جنگ بندی کے بعد علی شیرازی قبیلے کے ہزاروں افراد کی آبائی علاقوں کو واپسی

پشاور (ثناء نیوز)  طالبان اور حکومت میں جنگ بندی  کے نتیجے میں علی شیرازی قبیلے کے ہزاروں افراد نے اپنے آبائی علاقوں کی جانب واپسی کا عمل شروع کردیا ہے۔ کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ ریاض محسود کا کہنا تھا کہ تقریباً پچپن ہزار قبائلی افراد فوجی آپریشن کی وجہ سے جون 2010ء میں نقلِ مکانی کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ 'اب تک سات ہزار پانچ سو افراد واپس اپنے گھروں کی جانب جاچکے ہیں، جبکہ باقی افراد کی واپسی میں دو ہفتے کا عرصہ لگ جائے گا۔‘'ہم ان افراد کی واپسی کے عمل کو 24 اپریل تک مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپس آنے والے آئی ڈی پیز کو چھ مہینے مفت ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی اشیاء  فراہم کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ علاقہ آپریشن کے بعد فورسز نے خالی کروالیا تھا، لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے نقل و حمل کے لیے فنڈز میں دیر کی وجہ سے ان لوگوں کی واپسی میں تقریباً پانچ مہینے کی تاخیر ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن